ISHQ E MUSTAFA WASF E MUSTAFA HO JANEY KA NAAM HAI
گھر گھر میلاد کروا دو ۔۔۔۔!
میری تایا زاد بڑی ہمشیرہ آپی فرزانہ کا پیغام انہی کی زبانی ۔۔۔
"" میں سخت زاتی گھریلو پریشانی میں حسب _ عادت وضو کر کے نماز کی تیاری کر رہی تھی کہ اوپر تلے دو تین رشتہ داروں کے فون آئے وہ سب اپنے مصائب پر پریشان تھے اسی دوران سامنے ٹی وی پر پہلے افغانستان میں بڑے بم دھماکے میں کافی جانی نقصان کا منظر دکھایا گیا اور پھر کشمیر کے زخمیوں اور شہداء کی چھروں کے زخموں سے بھری تصاویر اور خبریں شروع ھو گئیں ۔ فون پر سب کو تسلی اور نماز و صبر کی تلقین کر کے اپنے مصلے پر جا گری ۔ اپنی پریشانی سے زیادہ یہ سب زہن و دل کو دہلا رہا تھا ۔ دعا کرتے کرتے کہ اے مالک کریم کرم کردے کیوں گھر گھر بے سکونی ھو گئی ھے ۔ یہی ایک ہی سوال زبان پر تھا ۔۔ الہی کیوں گھر گھر بے سکونی کی اطلاع ھے ؟ الہی رحم کردے کرم کردے فضل کردے برکت سے نواز دے اور روتے روتے وہیں سجدے میں کہیں سو گئی ۔ کیا دیکھتی ھوں کہ بہت بڑے میدان میں ہزار ہا پریشان حال انسان بھاگے دوڑے پھرتے ہیں اور اللہ کو مدد کے لئے پکار رہے ہیں ۔۔ کہ ایک اونچی دبنگ ندا آئی ۔۔۔ انہیں کہو ۔۔
گھر گھر میلاد کروا دیں ۔ گھر گھر میلاد کروادو۔
گھر گھر میلاد کرواو۔
میں دہل کر اٹھ گئی۔ بہت دیر تک بدن لرزتا رہا پسینے میں شرابور درود پاک زبان سے جاری تھا ۔
صلی اللہ علیہ و الہ وسلم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم
صلی اللہ علیہ و الہ وسلم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم
صلی اللہ علیہ و الہ وسلم """

آپ سب اس پیغام پر عمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔ فرقہ واریت ترک کر کے ایک رسول ص کے اسوہ حسنہ کو اپنا لو ۔
عشق مصطفٰے ص وصف _ مصطفٰے ص ھو جانے کا نام ھے ۔
عشق مصطفٰے ص وصف _ مصطفٰے ص ھو جانے کا نام ھے ۔
No comments:
Post a Comment